ویمن بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز نے ہوبارٹ ہریکینز ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:34

ویمن بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز نے ہوبارٹ ہریکینز ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
 وبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں میلبورن رینیگیڈز ویمن نے ہوبارٹ ہریکینز ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نومی سٹینبرگ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ جورجیا ویرہم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میلبورن رینیگیڈز ویمن نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جمیمہ روڈریگز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 رنز بنائے۔ کرٹنی ویب 31 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ جارجیا ویرہم کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/10/2021 - 13:34:14

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments