پنجاب یوتھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی،کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ

پیر 18 اکتوبر 2021 14:54

پنجاب یوتھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی،کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والی پنجاب یوتھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ کے انتظامات مکمل تھے لیکن حکومت کی جانب سے چمپئن شپ منعقد کروانے کے لئے کرونا وائرس کے باعث این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث باکسنگ چمپئن شپ ملتوی کی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان این او سی جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا اور چمپئن شپ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کی نو، نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے کھلاڑی شامل ہیں، چمپئن شپ میں پانچ خواتین کی ویٹ کیٹگریز اور مردوں کے 13 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں مردوں میں کوئی بھی کھلاڑی آٹھ کیٹگریز میں جبکہ میزبان ٹیم کے کھلاڑی دس کیٹگریز میں شرکت کر سکتے ہیں، ٹورنامنٹ میں یکم جنوری 2003 سے 31 دسمبر 2004 کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔

وقت اشاعت : 18/10/2021 - 14:54:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :