سپر سکس انڈر12ٹیپ بال بوائز کرکٹ ٹورنامنٹ 360کرکٹ اکیڈمی کے نام

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) کرکٹ اسکول آف پاکستان کے تحت اور سی ایس پی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ سی ایس پی سپر سکس انڈر12ٹیپ بال بوائز کرکٹ ٹورنامنٹ 360کرکٹ اکیڈمی نے جیت لیا ۔فائنل میں سی ایس پی سلطان کو رن اوسط کی بنیاد پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا فائنل نا صرف سنسنی خیز ثابت ہوا بلکہ میچ ٹائی بھی ہوا ۔

منتظمین نے بعد میں بہتر رن اوسط کی بنیاد پر 360کرکٹ اکیڈمی کو فاتح قرار دیا ۔

(جاری ہے)

سی ایس پی کرکٹ اکیڈمی جانب سے عفان خان اور منیش کمار کو مشترکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔360کرکٹ اکیڈمی جانب سے احسن رضا اور شافین اسماعیل بہترین کھلاڑی رہے ۔ اس موقع پرزوہیب شکیل مہمان خصوصی تھے انہو ں نے 360 کرکٹ اکیڈمی کے کوچ ہادی مجلسی اورسی ایس پی کرکٹ اکیڈمی کے کوچ خان شیر،عبدالمنان کاکڑ اور شہر یار کو اس قدر شاندار اور منظم کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی ،ان کا کہنا تھا کہ اصل کام گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے اور ہم یہ کام بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔مجھے پوری امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شریک بچوں میں سے کئی مستقبل کے سپر اسٹار بنیں گے ۔
وقت اشاعت : 21/10/2021 - 23:49:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :