ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

عادل رشید نے دو رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:31

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 
ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ میچ کے دوسرے ہی اوور میں کرس ووکس نے ایون لوئیس کو چلتا کردیا جبکہ اگلے ہی اوور میں معین علی نے لینڈل سمنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

کرس گیل اور شیمرون ہیٹمائر نے 18 رنز جوڑ کر سکور 27 تک پہنچایا اور معین نے ہیٹمائر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ ٹائمل ملز نے کرس گیل کی 13 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ ڈیوین براوو نے چوکا لگا کر کرس جورڈن کا استقبال کیا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، نکولس بھی صرف ایک بنا سکے۔ آل راؤنڈر آندرے رسل بھی عادل رشید کی وکٹ بن گئے جبکہ چھکا مارنے کی کوشش میں پولارڈ بھی چلتے بنے اوبید میک کوئے کا بھی کام تمام ہو گیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 2 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ معین علی اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل این مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کیرن پولارڈ، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، عقین حسین، اوبید میک کوئے، روی رامپال شامل ہیں جب کہ انگلش ٹیم این مورگن (کپتان)، جوز بٹلر، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید، ٹائمل ملز پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 21:31:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :