uایشلے بارٹی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

7سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) آسڑیلیا کی ٹینس کھلاڑی عالمی نمبر ون ایشلے بارٹی نے رواں سال ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس سال مزید کوئی ٹینس ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گی، ڈبلیو ٹی اے فائنلز میکسیکو میں ہونا ہیں اور بارٹی کا کہنا ہے کہ وہ یہ سفر نہیں کرینگی، پچیس سالہ بارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے ملک آسڑیلیا واپس جائیں گی اور وہاں قرنطینہ کی شرائط پوری کریں گی لہٰذا ان کیلئے دوبارہ سفر کرنا ممکن نہیں ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ان کی ترجیح آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسڑیلیا اوپن کی تیاری کرنا ہے، ومبلڈن اوپن چیمپئن ایشلے بارٹی کا کہنا ہے کہ یہ بے شک ایک مشکل فیصلہ ہے مگر میرے لئے ضروری ہے کہ میں اپنی ترجیحات طے کروں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوری میں شروع ہونے والے نئے ٹینس سیزن کیلئے مکمل تیاری کے ساتھ کورٹ میں اترنا چاہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 24/10/2021 - 18:10:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :