’سیکورٹی کا مسئلہ حل‘، پاکستان کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان، کیوی ٹیم کی کلاس لے لی گئی

سوشل میڈیا پر میمز کے طوفان میں بحث کا مرکز نیوزی لینڈ ٹیم کا بہانہ ’سکیورٹی خدشات‘ رہا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 23:39

’سیکورٹی کا مسئلہ حل‘، پاکستان کی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان، کیوی ٹیم کی کلاس لے لی گئی
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد ’سکیورٹی خدشات‘ پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے اپنی بہترین بولنگ کے باعث زیادہ رنز کرنے سے روکا پھر بیٹنگ میں محمد رضوان، آصف علی اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

یہاں یہ دلچسپ بات ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کے بعد یہ دونوں ٹیموں کا کسی بھی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ سامنا تھا۔ گرین شرٹس کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے طوفان میں بحث کا مرکز نیوزی لینڈ ٹیم کا بہانہ ’سکیورٹی خدشات‘ رہا۔ ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس میں ایک شائق نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس میں نیوزی لینڈ کا نام لے کر تحریر تھا کہ ’اب بھاگنے کا راستہ نہیں ہے‘۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے میمز تحریر کی جس میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن موجود تھے۔ اس میم میں نیوزی لینڈ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟
ایک اور صارف آصف علی اور حارث رؤف کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اب جاکر ہمیں پتہ لگا کہ نیوزی لینڈ کس طرح کے سکیورٹی خدشات کی بات کر رہا تھا‘۔
ایک صارف بھارت اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کی تصوریر شیئر کرتے ہوئے گرفتاری بھارتی پائلٹ ابھینندن کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ سیکیورٹی کو بیان کرتے ہوئے تحریر کیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 23:39:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :