آصف علی کا نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز کارکردگی کی بعد پہلا پیغام

جارح مزاج بلے باز نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ ’الحمداللہ‘ لکھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 اکتوبر 2021 11:18

آصف علی کا نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز کارکردگی کی بعد پہلا پیغام
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 اکتوبر 2021ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے قومی کرکٹر آصف علی نے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران لی گئیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پہلی تصویر اُس وقت کی ہے جب ٹیم کے مشکل وقت میں آصف علی نے ٹم سائوتھی کو زبردست چھکا مارا تھا جب کہ اگلی تصویر اُنہوں نے ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بائولر حارث رؤف کے ساتھ شیئر کی۔ آصف علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا۔

قومی کرکٹر کی پوسٹ دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ بھی اپنی پرفارمنس پر بےحد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔                               
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 11:18:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :