سٹیفانوس سٹسپاس اور الیگزینڈر زویرو نے ویانا اوپن کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:47

سٹیفانوس سٹسپاس اور الیگزینڈر زویرو نے ویانا اوپن کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) ٹاپ سیڈ سٹیفانوس سٹسپاس نے گریگور دمتروف، الیگزینڈر زویرو نے فلپ کرجانووچ اور کیمرون نوری نے مارٹن فکسووکس کو ہرا کر ویانا اوپن کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن ٹینس ٹونامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے آسٹریا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں ٹاپ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 4-6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

سیکنڈ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے سربیا کے فلپ کرجانووچ کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے ہنگری کے مارٹن فکسووکس کو 6-7 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 13:47:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :