مشفیق الرحیم کی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم باجماعت نماز ادا کررہی تھی توبنگلہ دیشی کرکٹرپاکستانی کھلاڑی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے، کافی دیر بیٹ کو الٹ پلٹ کردیکھتے رہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 نومبر 2021 14:12

مشفیق الرحیم کی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2021ء ) بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم اپنے پاکستانی ساتھی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جب پریکٹس کے دوران باجماعت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھی تو بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم پاکستانی بیٹر آصف علی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے، وہ کافی دیر تک بیٹ کو الٹ پلٹ کردیکھتے رہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایک صحافی نے آصف علی سے کہا کہ اب تو آپ کے بیٹ کی ڈیمانڈ ہے، یہ سیالکوٹ سے بنوایا ہے یا باہر سے منگوایا ہے۔ آصف علی نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے خود بنایا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی بلے باز آصف علی نے ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا دی ہے۔ جارح مزاح بلے باز نے دو فتح گر اننگز کھیل کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے ہیں ، آصٖف علی نے 2 میچز میں اب تک صرف 19 گیندوں کا سامنا کیا اور بلے سے 7 چھکے جڑ چکے ہیں۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 02/11/2021 - 14:12:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :