پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

ہفتہ 23 اگست 2014 21:12

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے مہندا راجہ پاکسے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف صہیب مقصود اور فواد عالم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔پہلی وکٹ کی شراکت میں اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 39 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 21 رنز بنا کر انجیلو میتھوز کا شکار بنے جس کے بعد یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، عمر اکمل 15 اور کپتان مصباح الحق 13رنز بنا سکے جبکہ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز جوڑے۔

(جاری ہے)

چھٹی وکٹ کی شراکت میں صہیب مقصود اور فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کی شراکت قائم کی اور 253 کے مجموعے پر فواد عالم 62 رنز بنانے کے بعد لیستھ ملنگا کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔ صہیب مقصود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 اور شاہد ا?فریدی نے 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز اور تھسارا پریرا نے 2،2 جبکہ لیستھ ملنگا اور رنگانا ہیراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجلو میتھیوز نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے جب کہ مہیلا جے وردنے 63 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ اشھان پرینجن نے 15 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ کمارا سنگا کار نے 23 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عرفان نے 2 جب کہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

وقت اشاعت : 23/08/2014 - 21:12:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :