نئے بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کے خواہاں

بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مستقبل میں ٹیم کی ذمہ داریاں سونپنے کیلئے کے ایل راہول کے نام پر بھی غور کررہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 نومبر 2021 13:46

نئے بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کے خواہاں
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 نومبر 2021ء ) بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ نے اپنے حالیہ بیان میں یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کو ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔

راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کو آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کپتان کے فرائض انجام دینے پر ایک بہترین کپتان تصور کرتے ہیں اور وہ کوہلی کے بعد روہت کو ہی ٹیم کا نیا کپتان بنانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ مستقبل میں ٹیم کی ذمہ داریاں سونپنے کے لیے کے ایل راہول پر بھی غور کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ لوکیش راہول گزشتہ 2 سال سے مستقل مزاجی سے بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں لہٰذا انہیں بھی مستقبل میں ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے زیر غور لایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کوچنگ کا سفر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے بعد سابق کپتان راہول ڈریوڈ ان کی جگہ سنبھالیں گے، راہول ڈریوڈ کے آنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں بھی مزید تبدیلیاں کا بھی امکان ہے۔
وقت اشاعت : 04/11/2021 - 13:46:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :