حسن علی کا ڈراپ کیچ میچ کا ‏ٹرننگ پوائنٹ نہیں تھا : میتھیو ویڈ

جب وہ کیچ گرِ گیا اسوقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے ،اگر ایسا 3،4 اوورز قبل ‏ہوا ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا: آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 نومبر 2021 17:27

حسن علی کا ڈراپ کیچ میچ کا ‏ٹرننگ پوائنٹ نہیں تھا : میتھیو ویڈ
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 نومبر 2021ء ) پاکستان کے خلاف آخری اوورز میں میتھیوویڈ کا قیمتی کیچ ڈراپ ہونے پر بلے باز کا اہم بیان آ گیا۔ ‏ آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ‏ٹرننگ پوائنٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کیچ گرِ گیا اس وقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے اگر ایسا تین سے چار اوورز قبل ‏ہوا ہوتا تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

میتھیوویڈ نے کہا کہ میں پراعتماد تھا اتنا یقین تھا کہ میرے بعد پیٹ کمنز بیٹنگ کو آئیں گے تو دوسری جانب ‏سٹوئینس کریز پر موجود تھے، ہم جیتنے کی پوزیشن میں تھے اس لیے یہ نہیں کہوں گا کہ میرا کیچ ڈراپ ہونے ‏سے پانسہ پلٹا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونے کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ لے لیں گے کچھ غلطیاں ‏‏ضرور ہوئیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم نے اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ میتھیو ویڈ کا کیچ ہو جاتا تو صورتحال تبدیل ہو سکتی تھی نتیجہ کچھ اور ہوتا کیونکہ نیا بلے باز ‏‏آتا تو بہت کچھ الگ ہوسکتا تھا۔                                                
وقت اشاعت : 12/11/2021 - 17:27:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :