دو پاکستانی سائیکلسٹ بحرین میں روڈ سائیکلنگ کی تربیت حاصل کریں گے

پیر 15 نومبر 2021 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ایک جونیئر مرد اور ایک خاتون سائیکلسٹ بحرین منامہ میں روڈ سائیکلنگ کی تربیت حاصل کریں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستانی ایک جونیئر مرد اور ایک جونیئر خواتین سائیکلسٹ 22 نومبر سے منامہ بحرین میں روڈ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔

کیمپ کا انعقاد بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن یو سی آئی سالیڈیرٹی پروگرام کے تحت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام اخراجات بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی ایف کے متعدد بین الاقوامی سائیکلنگ ایسوسی ایشنز کے ساتھ بہت اچھے ورکنگ تعلقات ہیں اور ہمارے سائیکلسٹ پورے ایشیا میں بین الاقوامی تربیتی کیمپوں میں مستقل شرکت کرنے رہتے ہیں۔ انہوں نے صدر بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیاجس نے پاکستان کے کوٹے کو ڈبل کیا اور دو سائیکلسٹ کو تربیت کی دعوت دی اور انہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی تربیت کا موقع فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لی۔
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 14:48:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :