تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ

ممکنہ طور پر دو فریکچر تھے لیکن پہلے سکین میں یہ سامنے نہیں آیا تھا: بنگلہ دیشی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 نومبر 2021 15:00

تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 نومبر 2021ء ) بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے باعث پاکستان کے دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکسرے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تمیم اقبال کو بائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا تھا، وہ گزشتہ ماہ کھٹمنڈو میں فرنچائز ٹی ٹونٹی میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ فریکچر تقریباً ٹھیک ہوگیا تھا لیکن میرے انگوٹھے میں سوزش برقرار رہی ، ہم نے ایک اور ایکسرے کروایا جس میں انکشاف ہوا کہ انگوٹھے میں فریکچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر دو فریکچر تھے لیکن پہلے سکین میں یہ سامنے نہیں آیا تھا، اب میں انگوٹھا نہیں ہلا سکتا اور اب پورا علاج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کھیل کے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے رواں سال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم ڈھاکا میں جمعہ سے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 26 نومبر سے چٹاگانگ میں پہلا ٹیسٹ میچ اور 4 دسمبر سے ڈھاکا میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔                                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 15/11/2021 - 15:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :