آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو چوتھے اور آخری ون ڈے میچ میں 37 رنز سے ہر ا کر سیریز میں وائٹ واش کردیا،ایرن اوس بورن میچ اور نیکولی بولٹن سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

جمعرات 28 اگست 2014 19:11

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو چار میچوں کی سیریز کے چوتھے اور آخری ون ڈے میچ میں 37 رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

(جاری ہے)

ایرن اوس بورن کو آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیکولی بولٹن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں پاکستان کی ویمن ٹیم 49.4 اوورز میں 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

وقت اشاعت : 28/08/2014 - 19:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :