فواد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ‘ کودینکہ ایف سی کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا

جمعرات 25 نومبر 2021 21:58

فواد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ‘ کودینکہ ایف سی کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) فواد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا ‘ کودینکہ کلی ایف سی کی ٹیم نے عبداللہ شاہ ایف سی کی ٹیم کو ہرادیا ‘ شیخ کلے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں کودینہ کلی ایف سی اور عبداللہ شاہ ایف کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں دونوں طرف کی ٹیموں نے مقررہ وقت میں بڑھ چڑھ کر گول کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم گو ل نہ کرسکی بعد ازاں پینلٹی شوٹ کے ذریعے گول کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کودینہ کلی ایف سی کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول کرکے یہ مقابلہ جیت لیا
وقت اشاعت : 25/11/2021 - 21:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :