رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ یو بی ایل نی3-1 سے جیت لیا، یو بی ایل کے رضوان الیاس مین آف دی میچ قرار پائے

منگل 19 مارچ 2024 15:09

رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ یو بی ایل نی3-1 سے جیت لیا، یو بی ایل کے رضوان الیاس مین آف دی میچ قرار پائے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) نیا ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل پاکستان رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ یو بی ایل اور منیری ایف سی، کے درمیان کھیلا گیاجسے یو بی ایل نے باآسانی 3-1 سے جیت کر فتح اپنے نام کر لی ۔ یو بی ایل کی جانب سے تینوں گول محمد رضوان الیاس نے کئے اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی جبکہ خیبر پختون خوا کی ٹیم منیری ایف سی کی جانب سے واحد گول فرقان عمر نے کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے دن کے میچ کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ ناصر روفیدہ ہمدرد نرسنگ کالج اور وائس پرنسپل فہمیدہ خواجہ تھیں۔ ہمدرد یونی ورسٹی اور نیا ناظم آباد کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ کے مین آف دی میچ یو بی ایل کے محمد رضوان الیاس قرار پائے جنھیں 15 ہزار روپے کا نقد انعام مقامی کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او حامص انصاری اور عظیم خان نے دیا۔ اس موقع پر نیا ناظم آباد اور ہمدرد یونیورسٹی کے اسپورٹس منیجرز محمد آصف اور محسن یوسفزئی بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ ہمدرد اور اسپورٹس بورڈ سکھر کے مابین کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 15:09:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :