قومی بیچ نیٹ بال مینز چیمپین شپ 26ستمبر سے سی ویو کلفٹن کراچی میں ہوگی

ہفتہ 30 اگست 2014 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی بیچ مینز نیٹ بال چیمپین شپ 26سے 27ستمبر تک سی ویو، کلفٹن ، کراچی میں منعقدہوگی جس میں ملک بھر سے 14ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں آرمی،واپڈا، پولیس، ریلوے، نیوی، ائر فورس، ایچ ای سی، سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، آزاد جموں کشمیرہیں جبکہ پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جیتنے والی ٹیموں کو میڈل ، ٹرافی، شیلڈز، سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے اور تمام ٹیموں ماسوائے ڈیپارٹمنٹ کو T/A D/Aاور رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا ئے گی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال اعوان نے اس چیمپین شپ کے لئیے رولز اور ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت عبدالرزاق آرائیں کمیٹی کے چئیرمین اور ممبران میں اعجازالحق، محمد رضوان، نادیہ بیگم، روقیہ کوئٹہ والا، سید توقیر احمد،مدثر آرائیں اور محمد انوار شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/08/2014 - 17:52:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :