یوایس اوپن:مسکڈ ڈبلز ،دوسرے راوٴنڈ میں اعصام،کدرتسیوا کوشکست کا سامنا ، پاک بھارت جوڑی کو 6-1,6-4اور 10-4سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی

اتوار 31 اگست 2014 14:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق اوران کی پارٹنرایلا کدرتسیوا کویوایس اوپن کے مکسڈ ڈبلزکے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلزکے دوسرے راؤنڈ میں اعصام اورکدرتسیوا کا مقابلہ تھا بھارت کیلی انڈرپیس اورزمبابوے کی کارا بلیک کی جوڑی سے۔

(جاری ہے)

پیس اوربلیک نے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا لیکن اعصام اورکدرتسیوا نے دوسرا سیٹ چھ چارسے اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ برابرکردیا۔ تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں انڈوزمبابوین جوڑی حاوی رہی اوراس نے دس چارسے فتح سمیٹتے ہوئے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔ اعصام الحق مینزڈبلزایونٹ میں اپنے پارٹنرروہن بوپننا کے ہمراہ پہلے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکے تھے۔

وقت اشاعت : 31/08/2014 - 14:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :