ڈھاکا ٹیسٹ: بارش کے باعث میچ پھر روک دیا گیا، اظہر علی کی 34 ویں ففٹی
دوسرے روز کا کھیل بھی خراب موسم کے باعث کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہوا
ذیشان مہتاب اتوار 5 دسمبر 2021 12:45
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 دسمبر 2021ء ) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے تاہم اس وقت میچ بارش کے باعث رکا ہوا ہے ۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز بھی خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جب کہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد ہوا۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم 60 اور اظہر علی 36 بیٹنگ کر رہے تھے۔
پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا ئے تھے کہ بارش کے باعث میچ دوبارہ روک دیا گیا۔
اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کی اور وہ 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ بابراعظم نے بھی 71 رنز بنا لیے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کے دونوں اوپنر گزشتہ روز ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 05/12/2021 - 12:45:04
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا