ضم قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹیول شروع گیا، صوبائی وزیر اقبال وزیر نے افتتاح کیا

منگل 7 دسمبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام ضم اضلاع قبائلی سپورٹس شروع ہوگیا، رنگا رنگ تقریب میں صوبائی وزیر ریلیف، بحالی وآباد کاری اقبال وزیر نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ،ڈائریکٹر ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ مراد علی مہمند، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈپٹی ڈائریکٹر عزیزالله،ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ، ایڈمن آفیسر شاہ فیصل ،اے ڈی ایڈمن ضم اضلاع سپورٹس اعوان حسین ڈسٹرکٹ سپورٹس رافسران راحد گل ملاگوری، نور اللہ وزیر، کوچز عامر اقبال، محمد عمران سمیت کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، ضلع خیبر کے غزالی پبلک سکول اور روشن پبلک سکول طلباء نے پریڈ اور ڈرل کا مظاہرہ کیاجبکہ صوبائی وزیر اقبال وزیر، ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اعوان حسین سمیت دیگر نے روایتی رقص اتنڑ میں حصہ لیا۔ فیسٹیول میں ضم اضلاع سے تین ہزار سے زائد اتھلیٹس 17 مختلف گیمز اتھلیٹکس ، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن ، باکسنگ، بیس بال، باڈی بلڈنگ، کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، کبڈی ، تائکوانڈو،ووشو اور ویٹ لیفٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اتھیلٹکس،باڈی بلڈنگ،کراٹے ، جوڈو ، جمناسٹک،باکسنگ اور ویٹ لیفٹنگ مقابلے پشاور میں،کرکٹ باجوڑ،باسکٹ بال،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کرم اور پشاور بورڈ جبکہ والی بال اور ہاکی مقابلے تحصیل کوہاٹ ، فٹبال، تائیکوانڈو اور ووشو جنوبی وزیرستان ،ٹانک اور ڈی آئی خان میںکھیلے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر اقبال وزیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے اہتمام پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ اور محکمہ کھیل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ضم اضلاع میں ٹیلنٹ موجود ہے اس پر توجہ اور محنت کی ضرورت ہے یہ ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے وزیرستان جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کو قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ضم اضلاع کی ترقی اور کھیلوں کے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ان کی ترجیحات میں ضم اضلاع سرفہرست ہیں، ضم اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر کھیلوں کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ ہر ضم ضلع میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل قبائل کا سرمایہ ہیں ضم اضلاع کی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 19:40:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :