شیونرائن چندرپال کی بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں سنچری،

تین روزہ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار183رنز بنائے جس کے باعث میچ کا نتیجہ برابری پر ختم ہوگیا

منگل 2 ستمبر 2014 21:56

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2ستمبر۔2014ء) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز شیونرائن چندرپا ل نے بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں سنچری بنادی۔ چندرپال نے سینٹ کٹس میں کھیلے گئے تین روزہ وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار183رنز بنائے جس کے باعث میچ کا نتیجہ برابری پر ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

وارم اپ میچ میں سینٹ کٹس نے بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے 377کے جواب میں 399رنز بنائے۔چندرپال کو بنگلہ دیش کے اسپنرشوواگاتا ہام نے آوٴٹ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شواگاتا ،روبل حسین اور تاج الاسلام نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان میں148رنز بنائے اور میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/09/2014 - 21:56:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :