سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، طلحہ طالب

ہفتہ 11 دسمبر 2021 15:00

سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، طلحہ طالب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب نے کہا ہے کہ سب کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل بھی جیتوں گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ تاشقند میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چمپئن شپ میں برائونز میڈل اپنے نام کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ چمپئن شپ میں 67 کلوگرام کی اسنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھاکر برائونز میڈل جیتا۔وہ ایونٹ میں پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پاکستانی ویٹ لفٹر کلین اینڈ جرک میں مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔
وقت اشاعت : 11/12/2021 - 15:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :