وسیم اکرم کا اپنی اہلیہ کے ہاں بچے کی جلد ولادت کی توقع کا اعلان

جمعرات 4 ستمبر 2014 13:17

وسیم اکرم کا اپنی اہلیہ کے ہاں بچے کی جلد ولادت کی توقع کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) سوئنگ کے سلطان، سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی آسٹریلوی بیوی سے پہلے بچے کی جلد ولادت کی توقع کا اعلان کیا ہے۔وسیم اکرم کا یہ تیسرا بچہ ہو گا، ان کے پہلے ہی دو بیٹے تیمور اور اکبر ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کمینٹیٹراور باؤلنگ کوچنگ بھی کرتے ہیں ان کی آسٹریلوی خاتون شہنیرا سے12 اگست 2013 کو شادی ہوئی تھی جس کی تقریب میں صرف ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

پاکستان کے سابق کپتان اور ان کی اہلیہ نے ٹوئٹرز سے اپنے چاہنے والوں کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا تھا۔وسیم اکرم کے دونوں بیٹے ان کی پہلی اہلیہ ہما اکرم سے تھے جن سے ان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔آسٹریلوی خاتون شہنیرا سے وسیم اکرم نے پہلی اہلیہ کے وفات کے بعد شادی کی تھی، ہما اکرم 2009 میں مختلف امراض کے باعث وفات پا گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 04/09/2014 - 13:17:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :