مصباح الحق کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ان کیخلاف چارج شیٹ ہے ، کرکٹ ماہرین

جمعرات 4 ستمبر 2014 14:57

مصباح الحق کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ان کیخلاف چارج شیٹ ہے ، کرکٹ ماہرین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی کپتان مصباح الحق کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو ماہرین چارج شیٹ قرار دے رہے ہیں۔تاہم شہریار خان اس معاملے پر کھل کر اظہار خیال کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ معین خان اور گورننگ بورڈ سے ملاقات کے بعد کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق شہریار خان نے عملی طور پر مصباح الحق کو خراب کارکردگی کے بعد وارننگ دی ہے۔

انہیں کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاہم یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ ٹیم انتظامیہ مصباح کی دفاعی حکمت عملی پر خوش نہیں ہے۔تاہم اس وقت پی سی بی کے پاس آپشن محدود ہیں۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں محمد حفیظ کا عین اس وقت آنا محض ایک اتفاق تھا جب مصباح الحق چیئرمین کے کمرے میں تھے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ لاہور لائینز کے دورہ بھارت کے حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کر نے آئے تھے۔

نجم سیٹھی نے مصباح الحق کو ورلڈ کپ کے لئے کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔تاہم سری لنکا میں ٹیم کی کارکردگی نے مصباح الحق کے لئیصورتحال مشکل بنا دی ہے۔ شہریار خان کہتے ہیں کہ انہوں نے مصباح الحق کو طلب نہیں کیا تھا بلکہ ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں ان سے بات کی گئی۔انہوں نے مصباح الحق کو شائقین کی مایوسی سے بھی آگاہ کیا اور کارکردگی میں بہتری لانے کا مشورہ دیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/09/2014 - 14:57:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :