پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں 13 سال پرانا منظر دوبارہ دہرایا گیا

ویسٹ انڈین بلے باز نے ہوا میں گیند اُچھالی تو آصف علی اور محمد حسنین کیچ پکڑنے کے لیے سامنے آئے لیکن دونوں گیند کو دیکھتے ہی رہ گئے اور کیچ ڈراپ ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 دسمبر 2021 12:19

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں 13 سال پرانا منظر دوبارہ دہرایا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 دسمبر 2021ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں مدمقابل ہوئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 13 سال پرانا یادگار لمحہ ایک بار پھر دیکھنے میں آیا۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈین بیٹر نے ہوا میں شاٹ کھیلا جس کو کیچ کرنے کیلئے محمد حسنین اور ممکنہ طور پر آصف علی گیند کے نیچے آئے ۔

تاہم دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی امید پر گیند کو دیکھتے رہے اور کیچ ڈراپ ہوگیا۔
اس سے قبل ایسا منظر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی 2008ء میں دیکھنے میں آیا تھا جب 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں عمر گل کی گیند پر کرس گیل نے شاٹ ہوا میں کھیلا اور کیچ کرنے کے لیے سعید اجمل اور شعیب ملک گیند کے نیچے آئے تاہم دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اور اس دوران گیند زمین پر گری اور کیچ ڈراپ ہوگیا، اس منظر پر قومی کھلاڑیوں کا کافی مذاق بھی اڑایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب 13 سال بعد یہ لمحہ دوبارہ دیکھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے۔
اس کے علاوہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہنواز دھانی اور ویسٹ انڈیز کے بیٹر ڈیرن براوو بھی مذاق کرتے دکھائی دیے۔
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 12:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :