یوم دفاع پر آج سرآدم جی کالج انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (کریم آباد) میں فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا جائے گا

جمعہ 5 ستمبر 2014 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پرآج چھ ستمبر ہفتے کو سرآدم جی کالج انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (کریم آباد) میں سرآدم جی انسٹیٹیوٹ آف کالج اور سرآدم جی مینجمنٹ سائنسز(یونیورسٹی) کی ٹیموں کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسپورٹس کوآرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی نے بتایا کہ فیسٹیول میچ کا مقصد افواج پاکستان کے شہداء اور بہادر سپہ سالار وں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے یونیورسٹی میں اس قسم کے ایونٹ جوش وجذبے سے منائے جاتے ہیں، میچ کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے پرنسپل کمانڈر(ریٹائرڈ) نجیب انجم ہونگے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید عمران قادری، منیجر مصباح ذیشان اور اسپورٹس ٹیچر اسماء شمیم بھی ہونگی۔

اس حوالے سے دونوں ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، عبدالرافع سرآدم جی مینجمنٹ سائنسز کی قیادت کرینگے، دیگر کھلاڑیوں میں سعد جنید، انیس احمد، حمزہ رضا، بلال اسلم، احمد رضا، شاہ زیب، علی رضا، اسماعیل، حماد، افتار اور احمد علی شامل ہیں۔ سرآدم جی کالج کے قیادت علی زیدی کرینگے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد بلال، جواد، معاذ محسن، فرحت، طارق شاہ، فہد، وقار، فیصل، مزمل، احسن اور نوید شامل ہیں۔ میچ صبح گیارہ بجے کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 05/09/2014 - 22:33:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :