مختلف ممالک سے ٹیمیں پاکستان بھیجنے کیلیے رابطہ کیا ہے،رانا مجاہد

ہفتہ 6 ستمبر 2014 17:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے دوران مختلف ایشیائی ملکوں کے نمائندوں سے پاکستان میں سیریز کھیلنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے جس کے جلد اچھے نتائج سامنے آئینگے ، 27 ملکوں کی ایشین ہاکی فیڈریشن کا نائب صدر منتخب ہونا ان کے اور ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں بھارت، چین ، کوریا اور ملائیشیا کے ہاکی حکام سے پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی میچوں کی بحالی کے بارے میں تفصیل سے بات ہوئی ہے، اور انہوں نے اس سلسلے میں بھر پورتعاون کا یقین دلایا ہے، جبکہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر لینڈ رو نیگرے نے بھی پاکستان میں عالمی میچوں کی بحالی میں تعاون کا کہا ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان ا? مد ے ہمیں ڈومیسٹک ہاکی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھے اور نئے جونیئر کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ہاکی میچوں کا تجربہ دلانا لازمی ہے تاکہ انہیں بڑے میچوں میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

وقت اشاعت : 06/09/2014 - 17:47:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :