گیارہویں پیزا ہٹ اوپن نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2014

ہفتہ 6 ستمبر 2014 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء ) گیارہویں پیزا ہٹ اوپن نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کراچی جیم خانہ میں جاری ہے ۔ہفتہ کو انڈر 18 کوارٹر فائنل کاشان الحق (اسلام آباد ) نے رضا سوانی کو6-4, 6-3 سے ، داور ریحان نے حسن فاروق کو 6-3, 6-3 سے اور طلحہ زبیر نے مارف ملک کو 6-3, 6-4 سے شکست دی ۔ انڈر18 سیمی فائنل نوفل کلیم (اسلام آباد ) نے کاشان الحق (اسلام آباد) کو 6-3, 7-6 سے شکست دی ۔

انڈر 16کوارٹر فائنل نوفل کلیم (اسلام آباد) نے صاحبزادہ محمد علی کو6-3, 6-4 سے ، داور ریحان نے الحام خان (خیبر پختونخواہ) کو6-4, 6-3 سے، عباد سرور حسین نے سعد محمد علی کو7-5, 6-1 سے اور رضا سوانی نے مارف ملک کو 6-2, 6-1 سے شکست دی۔ انڈر16 سیمی فائنل میں نوفل کلیم نے داور ریحان کو6-4, 2-6, 10-4 سے شکست دی۔ انڈر14 سیمی فائنل میں الہام خان (KPK) نے بلال عمران کو 6-4, 7-5 سے، نعمان آفتاب نے امین شفیع کو 6-3, 6-7 سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

انڈر12 سیمی فائنل میں امین شفیع کو فرزان احمد نے 8-0 سے اور محمددادا نے محمد یحییٰ کو 8-3 سے زیر کیا۔ 35 سنگل اسد علی بھگت نے زلفی کو 6-3, 2-6, 10-7 سے اور ایم منظر نے سلمان کو6-2, 6-3 سے ، صبیح ولی نے سلمان بٹ کو6-3, 1-6, 10-7 سے شکست دی ۔ انڈر18 گرلز میں ماہین دادا نے ردا خان کو6-2, 6-2 سے ، نیہا خان نے وانیا خان کو6-3, 6-3 سے شکست دی۔ کلوزنگ سرمنی کل کراچی جیم خانہ میں 5:30 بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی علی رحیم پریزیڈنٹ کراچی جیم خانہ اورپیزا ہٹ کے چیف ایگزیکٹو عقیل حسن گیسٹ آف اونر ہونگے۔

وقت اشاعت : 06/09/2014 - 21:13:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :