لالی ووڈ سٹار ثناء کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ،ساتھی فنکاروں کی طر ف سے مبارکباد کے پیغامات

اتوار 7 ستمبر 2014 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء)لالی ووڈ سٹار ثناء کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ فلمسٹار ثناء کے ہاں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جہاں زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیٹے کی پیدائش پر کراچی اور لاہور کے ساتھی فنکاروں نے اداکارہ ثناء اور انکے شوہر فخر امام کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ہے ۔ متعدد ساتھی فنکاروں کی طرف سے تحفے تحائف بھی بھجوائے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/09/2014 - 12:39:31