مراد علی شاہ پی ایس ایل کیلئے ٹیم لانے کے خواہاں

کرکٹ میچ کروائیں گے، میں شاہنواز دھانی کی بولنگ پر بیٹنگ کروں گا : وزیراعلی سندھ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 جنوری 2022 15:50

مراد علی شاہ پی ایس ایل کیلئے ٹیم لانے کے خواہاں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جنوری 2022ء ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، سپانسر ڈھونڈ کر جلد پی ایس ایل کے لئے اپنی ٹیم لائیں گے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی سے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے قومی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے شاہنواز دھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ میچ کروائیں گے اور میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی گیند بازی پر بیٹنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، سانگھڑ کے بہترین سپنر ٹیسٹ کرکٹر نعمان علی اور دیگر کو پروموٹ کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شاہنواز دھانی کو کہا کہ اپنی تربیت پر مزید توجہ دیں اور سندھ کے دیگر نوجونوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔                                                                                                                             
وقت اشاعت : 03/01/2022 - 15:50:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :