سال 2019ء سے ویرات کوہلی کی بیٹنگ اوسط مچل سٹارک سے بھی بدتر

بھارتی کپتان نے گزشتہ 2 سال میں 37.17 کی اوسط سے 1264 رنز بنائے، آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے گزشتہ 2 سال میں 38.63 کی اوسط سے 425 رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 جنوری 2022 15:11

سال 2019ء سے ویرات کوہلی کی بیٹنگ اوسط مچل سٹارک سے بھی بدتر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جنوری 2022ء ) ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی پچھلے کچھ سالوں سے اپنے معمول کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔ مایہ ناز بلے باز 2008ء میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد سے ہی رنز بنانے والی مشین ہے لیکن ان کی حالیہ فارم مایوس کن رہی ہے۔ کوہلی، جنہیں سچن ٹنڈولکر کا 100 بین الاقوامی سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کا سب سے قریبی امیدوار قرار دیا جاتا ہے گزشتہ 2 سالوں سے 70 بین الاقوامی سنچریوں پر پھنس گئے ہیں۔

33 سالہ ویرات کوہلی کی فارم کافی عرصے سے خراب چل رہی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے غیر معمولی ریکارڈ کے باوجود کوہلی کی اپنی فارم بڑے پیمانے پر نیچے کی جانب جارہی ہے ۔ ٹاپ آرڈر بلے باز نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں رنز کے لیے جدوجہد کی ہے اور 2019ء کے آغاز سے اب تک 37.17 کی مایوس کن اوسط سے صرف 1264 رنز بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کا 2019ء سے ٹیسٹ میچوں میں ویرات کوہلی سے بہتر اوسط رہا ہے۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے گزشتہ دو سالوں میں 38.63 کی اوسط سے 425 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی امید کر رہے ہوں گے کہ سال کی باری ان کی قسمت میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ ان کی آخری بین الاقوامی سنچری 22 نومبر 2019ء کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بنی۔ اپنی پچھلی سنچری کے بعد سے کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں بغیر کوئی سنچری بنائے 60 اننگز کھیلی ہیں ۔ انہوں نے اپنے آغاز کو بڑے سکور میں تبدیل کیے بغیر 20 نصف سنچریاں سکور کیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 15:11:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :