اسلام آباد کراٹے ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (کل )ہونگے

جمعہ 7 جنوری 2022 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد کراٹے ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (کل) ہفتہ کو ایگلز مارشل آرٹس سنٹر، ڈی ایچ اے ٹو، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے بتایا کہ ٹرائلز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ منتخب کھلاڑی پنجاب گیمز میں شرکت کریں گے۔ یہ گیمز 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اور اسلام آباد کے کھلاڑی 55 کلو گرام، 60 کلو گرام اور 67 کلوگرام کے علاوہ انفرادی کاتا کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ مزید معلومات کے لئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 23:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :