پشاور، شمع سپر کپ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 15:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) شمع سپر کپ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ، جمخانہ سٹار نے سرحد جمخانہ جبکہ ٹیسکو واپڈا نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جمخانہ گراؤنڈ پر منعقد ہ پہلے میچ میں جمخانہ سٹارنے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اسد الله101 جبکہ تازہ گل 51 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

سرحد جمخانہ کی طرف سے نثارنے ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جواب میں سرحد جمخانہ کی ٹیم 89 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔ عرفان الله22 مامون 21 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔جمخانہ سٹار کی طرف سے ہارون اور شاہد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔دوسرا میچ فرنٹیئر فاؤنڈیشن لائنز اور ٹیسکو واپڈا کے مابین کھیلاگیا جس میں ایف ایف ایل سی نے پہلے کھیلتے ہوئے 107 رنز بنائے جس میں عابد رضا49 ،عامر15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ٹیسکو واپڈا کی طرف سے عاطف نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں واپڈا نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا ۔ جوہر 51 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

وقت اشاعت : 11/09/2014 - 15:56:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :