بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس ٹارچ ریلے کے روٹ کا تعین کر لیا گیا

جمعہ 21 جنوری 2022 23:11

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) بیجنگن سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی نے سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس ٹارچ ریلے کا روٹ پلان جاری کیا۔ پلان کے مطابق دون سے چارن فروری تک بیجنگ، یان چھنگ اورچانگ جیا کھون میں بیجنگ سرمائی اولمپکس ٹارچ ریلے کان انعقاد کیا جائے گا۔اولمپک شعلہ گزشتہ سال 20 اکتوبر کو چین پہنچا تھا۔

یوں بیجنگ اولمپک کھیلوں کے گرمائی اور سرمائی دونوں ایڈیشن کے شعلے کا استقبال کرنے والا پہلا شہر بن چکا ہے۔ انسداد وبا اقدامات کے باعثن ریلے کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، جس میں راستوں کی لمبائی اور ریلے کے دورانیے میں کمی شامل ہے۔منصوبے کے مطابق، ریلے بیجنگ اولمپک فاریسٹ پارک سے شروع ہو گا۔ تقریباً 1,200 مشعل بردار چین کے چند قابل ذکر مقامات کا دورہ کریں گے، جن میں عظیم دیوارن چین کا بادالنگ سیکشن، نی ہیوان کا قدیم علاقہ، فو لونگ سکی ریزورٹ اور سمر پیلس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریلے کا آخری مرحلہ اولمپک فاریسٹ پارک کان ایک کلوزڈ لوپ علاقہ ہوگا۔ سرمائی پیرا اولمپکس کے لیے تقریباً 600 مشعل بردار شامل ہوں گے۔ مشعل بردار ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کرتے ہیں، مشعل برداروں میں معمر ترین فردن کی عمر 86 سال جبکہ کم عمر ترین 14 سال ہے۔ چینی شہریوں کے علاوہ مشعل برداروں میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے بین الاقوامی دوست بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 23:11:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :