جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کی، پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 مارچ 2024 14:00

جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مارچ 2024ء ) ویمن کرکٹر جویریہ خان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے کے 15 سال بعد اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2009ء میں ڈبلن میں آئرلینڈ کا سامنا کرتے ہوئے T20I کا آغاز کیا۔ 35 سالہ جویریہ خان نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

اس نے 28 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جویریہ خان اس وقت پاکستان ویمن ٹیم کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری کھلاڑی ہیں اور بسمہ معروف کے علاوہ پاکستان کی واحد خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے ہر فارمیٹ میں 2,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لیے 50 اوور کے چار ورلڈ کپ (2009ء، 2013ء، 2017ء اور 2022ء) اور تمام آٹھ T20 ورلڈ کپ (2009ء، 2010ء، 2012ء، 2014ء، 2016ء، 2018ء، 2020ء اور 2023ء) کھیلے۔

جویریہ نے بالترتیب چین اور جنوبی کوریا میں منعقدہ 2010ء اور 2014ء کے ایشیائی کھیلوں میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔                                                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 14:00:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :