راولپنڈی بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ،خواتین کالج گوجرخان نے جیت لی

پیر 24 جنوری 2022 13:38

راولپنڈی بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ ،خواتین کالج گوجرخان نے جیت لی
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی راولپنڈی بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ گورنمنٹ خواتین کالج گوجرخان نے جیت لی، پنجاب کامرس کالج ہولی فیملی راولپنڈی نے دوسری اورگورنمنٹ کا لج جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر سابق چیئرمین، یونین کونسل، ڈلہ، چکوال سردار عارف خان مہمان خصوصی تھے ، جنہوںنے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطانہ چوہدری اور گوڑنمنٹ خواتین کالج گوجرخان کی پرنسپل جمیلہ ایوب کے علاوہ علاقے کی سماجی شخصیت چوہدری ظہیر الحسن بھی موجود تھے، فائنل میچ پنجاب کامرس کالج ہولی فیملی راولپنڈی اور گوڑنمنٹ خواتین کالج گوجرخان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گوڑنمنٹ خواتین کالج گوجرخان نے 2-0 سے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 24/01/2022 - 13:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :