چیمپئنز لیگ، ناردرن ڈسٹرکٹس نے ممبئی انڈینز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ، لاہور لائنز نے بھی کوالیفائی کر لیا

منگل 16 ستمبر 2014 23:01

چیمپئنز لیگ، ناردرن ڈسٹرکٹس نے ممبئی انڈینز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ، لاہور لائنز نے بھی کوالیفائی کر لیا

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس نے ممبئی انڈینز کو6وکٹوں سے شکست دے دی ، ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنائے ، جواب میں ناردرن ڈسٹرکٹس نے مقررہ ہدف18ویں اوور میں پورا کر لیا ۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ راوٴنڈ کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس اور پاکستان کی لاہور لائنز نے مین راوٴنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/09/2014 - 23:01:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :