آل خالق آبادمنگچرشہیدنواب الدین نیچاری کرکٹ ٹورنامنٹ،دوسرا سیمی فائنل ستارہ بلوچستان کرکٹ کلب نے جیت کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 17 ستمبر 2014 16:00

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) آل خالق آبادمنگچرشہیدنواب الدین نیچاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسرا سیمی فائنل ستارہ بلوچستان کرکٹ کلب نے جیت کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا فائنل جمعہ کے روز قادری الیون کرکٹ کلب بمقابلہ ستارہ بلوچستان کھیلا جائے گیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز آل منگچرشہیدنواب الدین نیچاری کرکٹ ٹورنامنٹ ستارہ بلوچستان کرکٹ کلب بمقابلہ شہیداسدکرکٹ کلب کھیلا گیا ستارہ بلوچستان نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کافیصلہ کرکے 14اورز میں 122رنزبنا کرآ ل آؤٹ ہوگئے ستارہ بلوچستان کے شیراحمدنے26اسکورکیاشہیداسد کے فاروق نے 5وکٹ حاصل کیاشہیداسدکلب نے کھیلتے ہوئے 13اورزمیں 92رنزبناکرآؤٹ ہوگئے صفی اللہ نے 19رنزبناسکے باسط اورصدام نے چارچاروکٹ لیے اسی طرح ستارہ بلوچستان کرکٹ کلب نے 30رنزسے سیمی فائنل جیت کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیااس طرح فائنل میں قادری الیون اورستارہ بلوچستان کے درمیان کانٹے دارمقابلے کاامکان ہے آنے والے جمعہ کے روز میچ کھیلاجائے گا۔

وقت اشاعت : 17/09/2014 - 16:00:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :