بی پی ایل، کھلنا ٹائیگرزنے سلہٹ سن رائزرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 3 فروری 2022 16:10

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2022ء) کھلنا ٹائیگرز نےآندرے فلچر کی ناقابل شکست اور دھوان داراننگز کی بدولت  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 17ویں میچ میں   سلہٹ سن رائزرز کو9 وکٹوں سے  ہرا دیا، شیر بنگلہ نیشنل  سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے گئے لیگ کے 17 ویں میچ میں  سلہٹ سن رائزرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

متھن 72اور کپتان مصدق حسین نے 34 رنز  کی اننگز کھیلی،  سلہٹ سن رائزرز  کے خالد احمد نے دو  وکٹیں حاصل کیں۔  جواب میں کھلنا ٹائیگرز نے آندرے فلچر کے دھواں دار اور ناقابل شکست 71 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 14.2 اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آندرے فلچر  71 اور تھیسارا پریرا 22 رنز پر ناقابل شکست  رہے۔ سومیا سرکار 43 رنز کے ساتھ  نمایاں بلے باز رہے۔ کھلنا ٹائیگرز کے اوپننگ بلے باز آندرے فلچر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 03/02/2022 - 16:10:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :