آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں کھیلنا بڑا چیلنج ہوگا، جیت کیلئے پر عزم ہیں، شاہد آفریدی

جمعرات 18 ستمبر 2014 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) کرکٹ ورلڈکپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کی گئی اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ون ڈے عالمی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی، یواین پی کے مطابق تقریب میں شاہد آفریدی سمیت کئی اسٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں کھیلنا بڑا چیلنج ہوگا۔ اس موقع پر انیس سوبانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آل رانڈر وسیم حیدر نے جیت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 18/09/2014 - 21:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :