فرانسیسی وزیر کی حجاب پہننے والی مسلمان فٹ بال کھلاڑیوں کی حمایت

قانون کہتا ہے کہ یہ نوجوان خواتین سر پر حجاب پہن کر فٹ بال کھیل سکتی ہیں،وزیرصنفی مساوات

جمعہ 11 فروری 2022 12:52

فرانسیسی وزیر کی حجاب پہننے والی مسلمان فٹ بال کھلاڑیوں کی حمایت
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) فرانس کی وزیر برائے صنفی مساوات نے مسلمان خواتین فٹبالرز کی حمایت کی ہے جو میدان میں سر پر حجاب لینے والی کھلاڑیوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے مقررہ قوانین فی الحال مسابقتی میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مذہبی علامات جیسے کہ مسلمانوں کے سر کے حجاب یا یہودی کپا (ایک طرح کی ٹوپی)پہننے سے روکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیس حجابیس کے نام سے معروف خواتین کے اجتماع نے نومبر میں قوانین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا اور یہ دعوی کیا کہ قوانین امتیازی ہیں اور ان کے مذہب پر عمل کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہیں۔اس ضمن میں صنفی مساوات کی وزیر ایلزبتھ مورینو نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ یہ نوجوان خواتین سر پر حجاب پہن کر فٹ بال کھیل سکتی ہیں، آج فٹ بال کی پچز پر سر کے حجاب کی ممانعت نہیں ہے، میں چاہتی ہوں کہ قانون کا احترام کیا جائے۔
وقت اشاعت : 11/02/2022 - 12:52:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :