کراچی، عبدالمجید فٹبال‘ سرحد اسپورٹس اور ینگ آزاد کی پیش قدمی

پیر 22 ستمبر 2014 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کی زیر نگرانی آل کراچی عبدالمجید خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سرحد اسپورٹس ملیر نے ناصر اسپورٹس کورنگی کو 3-1جبکہ ینگ آزاد کورنگی نے پھول پتی اسٹار لیاری کو ٹائی بریکر پر 2-4سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں اپنی نشست کو کنفرم کرلیا۔آج (منگل)عثمان آباد یونین کا مقابلہ ینگ سولجراور(بدھ) کوامتیاز اسپورٹس کالاپل اور بلوچ یونین ویسٹکے مابین مقابلہ ہوگا۔

ایف سی روورز کے تعاون سے عبدالله ہارون فٹبال اسٹیڈیم (کھجی گراوٴنڈ) گلبہار پر جاری ایونٹ میں سرحد اسپورٹس نے ناصر اسپورٹس کو 3-1کی اسکور لائن سے قابو کیا ۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد رضوان ، زبیر خان اور سلمان خان کو ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالنا کا موقع ملا جبکہ محمد عمیر ناصر اسپورٹس کے واحد کھلاڑی بنے جنہوں نے اپنی ٹیم کا واحد گول اسکور کیا۔

(جاری ہے)

فلڈ لٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ینگ آزاد اور پھول پتی استار کا مقابلہ مقررہ وقت میں 1-1کی برابری پر ختم ہوا ۔ینگ آزاد کیلئے عبدالرحیم اور پھول پتی اسٹار کا گول عبدالواحد نے بنایا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی ککس کا سہارہ لیا گیا جہاں ینگ آزاد کے کھلاڑیوں نے درست نشانہ بازی پر حریف پھول پتی اسٹار پر 4-2کی سبقت حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرحیم، محمد امین، محمد یونس اور محمد ابراہیم جبکہ پھول پتی اسٹار کیلئے شاہنواز اور آصف امام ہی گیند کو جال کی جانب روانہ کرسکے۔ریفری عبدالروٴف، مطاہر حسین، محمد اسلم، محمد عابد، محمد فاروق جبکہ میچ کمشنر خالد مجید تھے۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 17:31:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :