لیاری کے انٹرنیشنل اور اولمپین باکسنگ لیجنڈ ہماری توجہ کے مستحق ہیں‘محمد عادل صدیقی،

محکمہ کھیل کی جانب سے سابق اولمپین اور انٹرنیشنل باکسرز کو30ہزار‘50ہزار اور ایک لاکھ کے امدادی چیک دیئے گئے

پیر 22 ستمبر 2014 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) باکسنگ اور فٹبال کے لئے لیاری ایک زرخیز خطہ ہے جہاں گراس روٹ لیول پر بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت انہیں گروم کرنے کی ہے اس بات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے صوبائی مشیر برائے کھیل محمد عادل صدیقی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن باکسرز نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ باکسر جو ماضی میں اولمپک کا حصہ رہے ہیں لیکن آج مفلسی اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں وہ سب ہماری توجہ کے مستحق ہیں عادل صدیقی نے سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد اور ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس محمد خالد خان کو ہدایت کی کہ ایسے تمام باکسرز کو تلاش کریں اور محکمہ کھیل کی طرف سے انہیں امدادی چیک جاری کریں صوبائی مشیر برائے کھیل عادل صدیقی کی ہدایت کے مطابق سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد اور ڈپٹی سیکریٹری خالد خان نے لیاری کے باکسرز کے لئے نہ صرف ایک عمدہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا بلکہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ اور محمد حسین قمبرانی کے تعاون سے مستحق باکسرز کو تلاش کرکے انہیں امدادی چیک بھی دیئے جن باکسرز کو چیک دیئے گئے ان میں انٹرنیشنل باکسر رستم بلوچ‘محمد جمیل‘فدا حسین اور اصغر بلوچ کو30-30ہزار‘انٹرنیشنل علی بخش‘بابو رحیم اور محمد صدیقی کو50-50ہزار جبکہ اولمپیئن ملنگ بلوچ اور اولمپیئن رشید قمبرانی کو ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے گئے لیاری سے تعلق رکھنے والے ان تمام باکسرز نے صوبائی مشیر برائے کھیل عادل صدیقی‘سیکریٹری اسپورٹس لئیق احمد اور ڈپٹی سیکریٹری خالد خان کے لئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 19:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :