قطر 2022 میں عالمی کپ کی میزبانی نہیں کرے گا ، فیفا

پیر 22 ستمبر 2014 19:49

قطر 2022 میں عالمی کپ کی میزبانی نہیں کرے گا ، فیفا

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے جرمن رکن تھیو وانزنگر نے کہا ہے کہ قطر 2022 میں عالمی کپ کی میزبانی نہیں کرے گا۔وانزنگر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے خیال میں 2022 کا عالمی کپ قطر میں نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

جرمن فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ نے اس کی وجہ قطر میں زیادہ گرم موسم کو قرار دیا۔جب فیفا کے ایک ترجمان سے اس بیان کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔وانزنگر کے مطابق وہ اورکئی ڈاکٹر اس نقطہ پر مصر رہے ہیں کہ موسم گرما میں عالمی کپ کی انعقاد کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 19:49:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :