اجازت ہے؟ دھانی کی جشن منانے کیلئے علیم ڈار سے اجازت مانگنے کی ویڈیو وائرل

کوئٹہ کیخلاف میچ میں پاکستانی امپائر نے پیسر کو جشن منانے کیلئے دوڑنے سے روکنے کی کوشش کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 فروری 2022 13:31

اجازت ہے؟ دھانی کی جشن منانے کیلئے علیم ڈار سے اجازت مانگنے کی ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 فروری 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میچ میں بھی ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے امپائر علیم ڈار سے وکٹ کا جشن منانے کی اجازت مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ۔ پی ایس ایل سیون کے فائنل مقابلے میں محمد حفیط کی ایک اہم وکٹ لینے کے بعد امپائر علیم ڈار سے باقاعدہ اجازت مانگی کہ کیا میں جشن منا سکتا ہوں؟ امپائر علیم ڈار سے اجازت ملنے پر شاہنواز دھانی نے گراؤنڈ میں دوڑ لگا دی اور حفیظ کی وکٹ کا اپنے مخصوص انداز میں جشن منایا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے میچ میں ایسی ہی ایک صورتحال پیدا ہوئی تھی کہ جب شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد معمول کے مطابق دوڑ لگائی تھی لیکن امپائر علیم ڈار کو شرارت سوجھی تھی اور وہ بولر کا راستہ روکنے کے انداز میں ان کے سامنے آگئے تھے لیکن برق رفتار دھانی کو پکڑ نہ سکے تھے۔
امپائر کی اسی شرارت کے جواب میں گزشتہ روز کے میچ میں شاہنواز دھانی نے وکٹ کا جشن منانے سے قبل امپائر سے اجازت لی۔                                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 28/02/2022 - 13:31:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :