فرحان محبوب نے پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا ،حمزہ خان کی دوسری پوزیشن

منگل 1 مارچ 2022 22:32

فرحان محبوب نے پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا ،حمزہ خان کی دوسری پوزیشن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2022ء) فرحان محبوب نے پی ایس ایف انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ حمزہ خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر مارشل عامر مسعود تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن ارمغان عزیز کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام مصحف سکواش کمپلیکس میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فرحان محبوب اور حمزہ خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرحان محبوب نے حمزہ خان کو 3-2 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فرحان محبوب نے پہلے سیٹ میں 6-11 سے اور دوسرے سیٹ میں 6-11 سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

جبکہ تیسرے سیٹ میں حمزہ خان نے 2-11 اور چوتھے سیٹ میں 1-11 سے کامیابی حاصل کے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔

پانچویں سیٹ میں محبوب خان 6-11 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-2 سے جیت لیا۔ اور ٹورنامنٹ میں چھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی تھی ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سولہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ فرحان محبوب نے وقاص محبوب کو اور حمزہ خان نے فرحان زمان کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا
وقت اشاعت : 01/03/2022 - 22:32:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :