کیپیٹل ون کپ فٹبال :لیورپول نے مڈلزبورو کو 13-14 گول سے ہرایا،

لیورپول نے 13-14 گول کی جیت کے ساتھ اگست سنہ 2011 میں فٹبال لیگ ٹرافی میں ریڈبرج اور لیٹن اورینٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ریکارڈ برابر کردیا

بدھ 24 ستمبر 2014 23:14

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء ) کیپیٹل ون کپ فٹبال :لیورپول نے مڈلزبورو کو 13-14 گول سے ہر ا دیا لیورپول نے 13-14 گول کی جیت کے ساتھ اگست سنہ 2011 میں فٹبال لیگ ٹرافی میں ریڈبرج اور لیٹن اورینٹ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی برابری کر لیانگلینڈ کے کیپیٹل ون کپ میں لیورپول نے ریکارڈ پینلٹی شوٹ آوٴٹ میں مڈلزبورو کو 13 کے مقابلے 14 گول سے ہرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول کی برابری پر ختم ہو گیا تھا جس کے بعد 30 پنالٹی شوٹ آوٴٹس لگائی گئیں۔ آخر میں بورو کے کھلاڑی البرٹ ایڈوما گول کرنے میں ناکام رہے اور اس کے سبب لیورپول چوتھے راوٴنڈ میں داخل ہو گیا۔لیورپول نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جارڈن روسیٹر کے گول کی بدولت سبقت حاصل کر لی تھی لیکن بورو کے ایڈم ریچ نے ہیڈر کے ذریعیگول کر کے اسے برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

اضافی منٹ کے کھیل میں ایک بار پھر لیورپول نے برتری حاصل کر لی لیکن پیٹرک بامفورڈ کی پینلٹی نے میچ کو شوٹ آوٴٹ مرحلے میں پہنچا دیا۔سائمن مینولیٹ نے بورو کی جانب سے پہلی پینلٹی کو روک دیا تھا لیکن رحیم سٹرلنگ نے پانچویں پینلٹی مس کر کے کھیل کو ’سڈن ڈیتھ‘ مرحلے میں پہنچا دیا۔اس میچ میں گول کیپر سمیت دونوں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گول کییحیرت انگیز طور پر اس کے بعد لی جانے والی 20وں پینلٹیاں گولوں میں تبدیل ہوئی اور دونوں ٹیموں کے گول کیپروں سمیت سارے کھلاڑیوں نے گول کیے، لیکن جب اڈوما کی کک گول سے باہر چلی گئی تو لیورپول نے اپنی جیت کا جشن منانا شروع کر دیا۔

وقت اشاعت : 24/09/2014 - 23:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :