- Home
- Sports
- News
- مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو کارکردگی میں بہتری کیلئے بیٹنگ کا انداز تبدیل کرنا ہوگا،وقاریونس،
مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو کارکردگی میں بہتری کیلئے بیٹنگ کا انداز تبدیل کرنا ہوگا،وقاریونس،
مصباح الحق کو تیز کھیلنا اور آفریدی کو اپنی بیٹنگ میں ٹھہراوٴ لانا ہوگا، انٹرویو
جمعرات 25 ستمبر 2014 21:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی فارم میں نہیں ، دونوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اپنی بیٹنگ کا انداز تبدیل کرنا پڑے گا۔ مصباح الحق کو تیز کھیلنا ہوگا اور آفریدی کو اپنی بیٹنگ میں ٹھہراوٴ لانا ہوگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ مصباح الحق کے بیٹنگ اسٹائل کے قطعاً خلاف نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اسی سٹائل میں کھیلتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن کوچ کی حیثیت سے جب وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی دیکھتے ہیں تو انھیں سٹرائیک ریٹ سست دکھائی دیتا ہے اس میں تیزی لانے کے لیے کپتان کو پہل کرنی ہوگی کیونکہ کپتان ہی اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے مثال قائم کرتا ہے اور دوسرے اس کی تقلید کرتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا