انوریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا

جمعہ 11 مارچ 2022 17:00

انوریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء) عثمان کلب کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر "تیسرا انوریکس ٹرافی باسکٹ با ل ٹورنامنٹ 2022ء "کا آغازآج( ہفتہ )سے ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح 8بجے شب چیف ایگزیگٹیو انوریکس سولر انرجی کارپوریشن ذاکر علی کرینگے ۔ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے بتا یا کہ افتتاحی تقریب میں کھیلوں کی معروف شخصیات اور سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گی ،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل21مارچ جبکہ گرینڈ فائنل 23مارچ کو کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 11/03/2022 - 17:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :